پی اے ٹی سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سات ماہ بعد وطن واپس پہنچ گئے

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری سات ماہ کے وقفے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

 

نئے جوش، نئی امنگ اور نئی حکمت عملی لیئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ لندن سے بذریعے دبئی پاکستان پہنچ گئے، لاہور آمد پر پنجاب حکومت کی جانب سے طاہر القادری کو دوران سفر بلٹ پروف گاڑی استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

 

اس سے قبل پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری علاج کیلئے بیرون ملک گئے تھے، وہ آج صبح سات بجے دبئی سے لاہور ائرپورٹ پہنچے، جہاں کارکن ان کا بھرپور استقبال کیا۔ لندن سے وطن روانگی کے وقت سربراہ پاکستان عوامی تحريک سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذکرکرنا نہ بھولے، انہوں نے جے آئی ٹی مسترد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف کیلئے آخری دم تک لڑیں گے۔

 

پنجاب پولیس نے طاہر القادری کی آمد پر عوامی تحریک کی قیادت کو بلٹ پروف گاڑی استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے دہشت گردی کے خطرے سے آگاہ کر دیا ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور کی انتظامیہ نے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کو استقبالیہ کیمپ لگانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ صدر رحیق عباسی کہتے ہیں کہ ہمیں طالبان سے نہیں بلکہ حکومت پنجاب اوررانا ثنااللہ سے خطرہ ہے۔

 

طاہر القادری ائرپورٹ سے بھٹہ چوک ، غازی روڈ، چونگی امر سدھو اور اکبر چوک کے راستے ماڈل ٹاون اپنی رہائش گاہ پہنچیں گے۔ نجی کمپنی کے گارڈز اور کارکن ان کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا مطالبہ ہے کہ پنجاب میں بھی کراچی طرز کا آپریشن کیا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کیا جائے۔

 

عوامی تحریک نے طاہر القادری کے لئے پنجاب پولیس کی سیکیورٹی لینے سے انکار کر دیا ہے، تاہم روٹ کی سیکیورٹی پنجاب پولیس کی ذمہ داری ہے، واضح رہے کہ عوامی تحریک نے آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے بڑھا دئیے ہیں۔ اور جلد اپنے کارکنوں سے خطاب میں آئندہ کے حکمت عملی سے متعلق اہم اعلانات کریں گے۔ سماء

PUNJAB

tahir ul qadri

pakistan awami tehreek

MODEL TOWN

ZARB E AZB

WELCOME

matric

BOMBER

pib

Tabool ads will show in this div