Technology
سائبر کرائم پر پہلی سزا، ملزم کو ڈیڑھ سال قید و جرمانہ
اسلام آباد : پاکستان میں سائبر کرائم پر پہلی سزا سنادی گئی، خفیہ کیمرے سے خاتون کی قابل اعتراض ویڈیو بنانے والے ملزم کو ڈیڑھ سال قید اور جرمانہ ہوگیا۔
سائبر کرائم ايکٹ 2016ء کے تحت پاکستان ميں پہلی سزا سنادی گئی، خفيہ کيمرے سے خاتون کی قابل اعتراض وڈيو بنانے والے اظہر صفدر کو ڈيڑھ سال قيد اور 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
ايف آئی اے حکام کہتے ہيں مجرم اظہر صفدر نے خاتون کی قابل اعتراض وڈيو کو انٹرنيٹ اور ديگر ذرائع سے لوگوں میں پھيلايا۔ سماء