مولانا نے وزیراعظم کو راضی کرلیا
اسلام آباد : فاٹا بل پر اعتراضات دور کرنے کيلئے وزيراعظم نے ہانگ کانگ سے جے يو آئی سربراہ کو فون کھڑکا دیا، باتوں باتوں میں مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو قانون سازی مؤخر کرنے پر راضی کرلیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے کہا ہے کہ وطن واپسی پر مشاورت ہوگی، تمام اسٹیک ہولڈرز کو پھر اعتماد میں لیا جائے گا۔
وزیراعظم سے رابطے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے فاٹا ارکان پارلیمنٹ کے 3 رکنی وفد سے ملاقات کی ہے، جی جمال، غالب خان اور بسم اللہ خان نے فضل الرحمان کے مؤقف کی حمایت کر دی۔ سماء