انتخابات میں ہمارا مقابلہ ن لیگ کیساتھ الیکشن کمیشن سے بھی تھا، عمران خان

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

لاہور : پاکستان تحريک انصاف کے چيئرمين عمران خان نے کہا ہے کہ اليکشن ميں ہمارا مقابلہ صرف ن ليگ سے نہيں بلکہ اليکشن کميشن سے بھی تھا، جوڈيشل کميشن ميں ثابت کرديا ہے کہ انتخابات صاف شفاف نہیں ہوئے۔

لاہور ميں  کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ انتخابات شفاف نہیں تھے، این اے 122 کا نتیجہ 2 ہفتے میں آجائے گا، ايک وکٹ گرگئی ہے، 2 وکٹیں جلد گرجائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ثابت کردیا ہے فارم 15 کا کوئی ریکارڈ نہیں، ثابت کریں گے کہ انتخابات میں کتنی دھاندلی ہوئی، میرے حلقے میں تر 90 ہزار ووٹ کی شناخت نہیں ہوسکی، عام انتخابات کے دوران مک مکا کیا گیا۔

عمران خان کہتے ہیں کہ کراچی میں متحدہ کیخلاف سب سے پہلے نکلے، کراچی میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا سچ آہستہ آہستہ سامنے آرہا ہے، آصف زرداری دبئی سے کبھی کبھی پاکستان آتے ہیں، پیپلز پارٹٰی کے دور حکومت میں سندھ میں لوگ مارے گئے۔ سماء

 

PTI

ELECTION

ImranKhan

Tabool ads will show in this div