مشال کے والد کے خدشات پر خیبرپختونخوا حکومت کا فوری ایکشن
پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مشال خان کے والد کے خدشات کا نوٹس لے لیا، صوبائی وزیر مشتاق غنی کہتے ہیں سیکیورٹی معاملات سے متعلق ڈی سی کو احکامات جاری کردیئے۔
خیبرپختونخوا کے وزیر مشتاق غنی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی نے ڈی سی کو احکامات جاری کردئیے ہیں، مشال خان کے خاندان سے رابطہ کریں گے اور جو سیکیورٹی وہ چاہتے ہیں انہیں دیں گے۔
سماء سے گفتگو میں مشتاق غنی نے کہا کہ صوبائی حکومت کے سامنے آج ہی یہ مطالبہ آیا اور آج ہی ایکشن لے لیا۔ سماء