بجلی کی پیداوار ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر
اسلام آباد : بجلی کی پیداوار ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، وفاقی وزیر پانی و بجلی کہتے ہیں بجلی کی پیداوار 17 ہزار 700 میگا واٹ سے تجاوز کرگئی۔
وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹ پیغام میں بتایا ہے کہ آج دوپہر 3 بجے ملک میں بجلی کی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، مختلف پاور اسٹیشن سے 17 ہزار 720 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
Alhamdolillah Highest ever generation recorded at 3:00pm today 17May 2017 Hydel=5240 MW GENCO=2901MW IPP. =9579 MW Total=17720 MW
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) May 17, 2017
خواجہ آصف کے مطابق ہائیڈل سے 5240، جینکو سے 2901، آئی پی پیز سے 9579 میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ تاہم وفاقی وزیر نے اپنے ٹویٹ میں بجلی کی طلب اور شارٹ فال کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ سماء