عزیز آباد اور غریب آباد میں رینجرز کا آپریشن، 3 افراد گرفتار

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی میں رینجرز نے عزیزآباد ٹیلیفون ایکسچینج اور غریب آباد گرڈ اسٹیشن میں سرچ آپریشن کرکے 3 افراد کو حراست میں لے لیا، تینوں کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

رینجرز کی بھاری نفری نے عزیزآباد ٹیلی فون ایکسچینج کا گھیراؤ کیا اور اطراف کے راستے سیل کردیئے، مختلف ڈپارٹمنٹس کی تلاشی لی، چھاپے کے دوران سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 3 افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔

رینجرز اہلکار غریب آباد گرڈ اسٹیشن میں تالے توڑ کر داخل ہوئے تاہم یہاں سے کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ سماء

Tabool ads will show in this div