آرکائیو
»
فیس بک پر جرمانہ عائد کردیا گیا
پیرس : فرانس میں فیس بک پر ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کے باعث بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے فرانسیسی ڈیٹا پروٹیکشن ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ فیس بک نے صارفین کےعلم میں لائے بغیر ان کی معلومات جمع کیں، فیس بک کو دو مرتبہ نوٹس بھی بھیجےگئے تاہم جواب نہیں آیا۔
فیس بک نے خبر ایجنسی کو بیان میں کہا ہے کہ ڈیٹا پروٹیکشن ایجنسی کے فیصلے کو نامنظور کرتے ہیں،فیس بک یورپین ڈیٹا پروٹیکشن قانون کی تعمیل کرتی ہے۔
فرانس میں فیس بک کے تقریباً 33ملین صارفین موجود ہیں، فرانسیسی قانون کے مطابق فیس بک کو چار ماہ کے دوران اعلیٰ عدالت میں اپیل کا اختیار ہے۔ سماء