کیپٹن کول مصباح الحق وطن واپس پہنچ گئے،شاندار استقبال

لاہور : پاکستان کرکٹم ٹیم کے کپتان مصباح الحق ويسٹ انڈيز کو پہلی بار اسی کی سرزمین پر شکست دينے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، پاکستان آمد پر لاہور ایئرپورٹ پر ڈائریکٹر آپریشنز ہارون رشید سمیت پی سی بی کے دیگر حکام کی جانب سے قومی ہیرو اور کيپٹن کول کا شاندار استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر اہلِ خانہ کے ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد بھی اپنے ہیرو کے استقبال کیلئے موجود تھے۔ ایئرپورٹ پر میڈیا سے مختصر گفت گو میں کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آخری میچ میں شاندار کامیابی کے بعد خوشی ناقابل بیان ہے۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آخری سیریز کا آخری میچ جیتنے کی خوشی ہے، اپنے کرکٹ کیرئیر سے مطمئن ہوں، کامیابی میں اہل خانہ کا بھی بڑا کردار ہے، جب کہ پی سی بی کے سیلکٹرز، ٹیم اور کوچ کا بھی اہم کردار ہے۔ اس موقع پر مصباح کی صاحبزادی اور اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
مستقبل کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مصباح کا کہنا تھا کہ دیکھوں گا کہ مستقبل میں کیا کرنا ہے، زندگی کا کام چلتے رہنا ہے۔ سماء