اورنج لائن میٹرو منصوبے کیلئے ٹرین تیار
لاہور: اورنج لائن میٹرو منصوبے کے لئے ٹرینیں بنانے والی چین کی کمپنی نے پہلی ٹرین تیار کر لی۔
تفصیلات کے مطابق اس ٹرین میں پانچ کوچز، توانائی کی بچت کا حامل ایئر کنڈیشننگ سسٹم اور وولٹیج پر قابو پانے کا سسٹم بھی موجود ہے۔
ٹرین کا ڈیزائن مشترکہ طور پرپاکستان کے قومی پھول چنبیلی اور لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کے گنبد کی طرز پر بنایا گیا ہے۔ سماء