سرفراز بگٹی نے آئی جی جیل سے متعلق اہم انکشاف کردیا

May 16, 2017

SARFARAZ ALIGATIONS IG SOT 15-05

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/SARFARAZ-ALIGATIONS-IG-SOT-15-05.mp4"][/video]

کوئٹہ: صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ قسم کھا کر کہتا ہوں آئی جی جیل نے پیسے لیکرنوکریاں دیں۔

بلوچستان اسمبلی صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ایوان مقدس ہے یہاں ہم ہر گزجھوٹ نہیں بول سکتے،قسم کھا کر کہتا ہوں آئی جی جیل نے پیسے لیکرنوکریاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی جیل کے رشوت لینے کے شواہد موجود ہیں، ہم کرپشن کے خلاف ہیں،ایک پیسہ بھی مجھ پر حرام ہے،وزیراعلیٰ نے ایک ماہ قبل آئی جی جیل کا تبادلہ کیا،تاحال عمل درآمد نہیں ہوسکا۔

سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر معاملے کی مکمل تحقیقات کرینگے،انکوائری کمیٹی کی مدد سے تمام تر حقائق کو سامنے لاؤنگا،نوکریوں کے عوض پیسے لینے والوں کو سب کے سامنے لائینگے،ہم کسی کو دو نمبری کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

تاہم بلوچستان اسمبلی کا اجلاس19مئی 3 بجے کا تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

BALUCHISTAN

Sarfraz Bugti

IG jail

Tabool ads will show in this div