ڈی ایس پی نے سیلوٹ نہ کرنے پر اے ایس آئی کو گولی مار دی

ویب ایڈیٹر

کراچی : اورنگی ٹاؤن میں ڈی ایس پی نے سیلوٹ نہ کرنے پر اے ایس آئی کو گولی مار کر زخمی کردیا، واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بنادی گئی۔

اورنگی ٹاؤن میں پاکستان بازار کے تھانے کے ڈی ایس پی جاوید آفریدی نے اے ایس آئی شوکت اللہ کو ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کردیا، اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد ڈی ایس پی کو بچانے کیلئے ایس ایچ او پاکستان بازار میدان میں کود پڑے، اے ایس آئی کے خلاف ہی مقدمہ درج کرنے کی تیاری کرلی۔

دوسری جانب ڈی ایس پی جاوید آفریدی کی جانب سے گولی مار کر اے ایس آئی شوکت اللہ کو زخمی کرنے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے ایس پی اورنگی ٹاؤن علی آصف نے انکوائری کمیٹی بنادی، کہتے ہیں کمیٹی کی رپورٹ کے بعد جو مجرم ہوگا اسے سزا دی جائے گی۔ سماء

DSP

ASI

Tabool ads will show in this div