بھارت کے سابق وزیر چدم برم کے گھر سی بی آئی کا چھاپا

May 16, 2017

xpkarthi-chidambaram-16-1494905455.jpg.pagespeed.ic.ZFB7BjZFD6

نئی دہلی : بھارت میں ایجنسیز اپنے ہی وزراء کے خلاف ایکشن میں آگئیں، سابق وزیر خزانہ چدم برم اور ان کے بیٹے کے گرد سی بی آئی نے گھیرا تنگ کردیا، حکام کے مطابق وزیرخزانہ چدم برم کے گھر سی بی آئی حکام نے چھاپا مارا، جب کہ کِک بیکس کے ایک مقدمے کے بعد چدم برم کے بیٹے کے گھر اور سولہ مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری ہونے والی خبروں کے مطابق سی بی آئی حکام نے بھارت کے سابق وزیر خزانہ چدم برم کے گھر چھاپا مارا، چھاپے پر کانگریس رہنما اور سابق بھارتی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس رہنما اور سابق بھارتی وزیر خزانہ پی چدم برم کے خلاف گزشتہ روز کرپشن کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ چدم برم کی تلاش کیلئے ان کے بیٹے کارتی کے گھر اور دیگر پندرہ مقامات پر بھی چھاپے مارے گئے۔

pti-chidambaram

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کارتی کو شوکاز نوٹس بھی بھیجا گیا تھا، ان پر منی لانڈرنگ کا الزام بھی ہے، جب کہ چھاپوں کے بعد چدم برم کا کہنا تھا کہ حکومت مجھے نشانہ بنا رہی ہے اور میری آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سماء

raid

chidambaram

former Finance minister

Tabool ads will show in this div