القاعدہ برصغیر کا سرغنہ بھارتی ہے،جوافغانستان میں روپوش ہے،شجاع خانزادہ

ویب ایڈیٹر:


لاہور : صوبائی ویر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کا کہنا ہے کہ برصغی القاعدہ کا سرغنہ بھارتی شہری ہے جو افغانستان میں رہتا ہے، دہشت گردوں نے پانچ ماہ تک افغانستان میں تربیت حاصل کی، جو مال روڈ پر واقع انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) کے دفتر پر خود کش حملہ کرنا چاہتے تھے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اداروں اور قانون نافذ کرنے والوں نے کامیاب آپریشن کے ذریعے لاہور میں دہشت گردی کا بہت بڑا منصوبہ ناکام بنایا۔ واقعہ کی تفصیلات سے متعلق میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے شجاع خانزادہ کا کہنا تھا کہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد نے پانچ ہزار روپے ماہانہ پر گھر کرائے پر لیا تھا، دہشت گردوں میں فیصل مبشر کا تعلق فیصل آباد، ثاقب حسین کا راول پنڈی، نعمان کا ٹانک سے ہے۔

وزیر داخلہ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد مال روڈ پر آئی بی ہیڈ کوارٹرز کو دہشت گردی کا ہدف بنانا چاہتے تھے، کامیاب آپریشن پر پولیس اور سیکیورٹی ادارے شاباشی کے مستحق ہیں، گزشتہ ماہ 29جون کو انٹیلی جنس اداروں نے مکان پر چھاپہ مارا، جہاں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک، جب کہ ایک نے خود کو خودکش جیکٹ سے اڑا لیا، جب کہ دو دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک نوجوان بھی زخمی ہوا۔

وزیر داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا لیڈرابدالی تھا، اس حملے میں القائدہ اور اس کے ممران منصوبہ بندی میں شامل تھے، القاعدہ برصغیر کا سرغنہ بھارتی ہے، جو افغانستان میں ہے، ہشت گردوں نے پانچ ماہ تک افغانستان میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کی، دہشت گردوں نے تبلیغی جماعت کا رکن ظاہر کرکے تین راتیں مسجد میں بھی گزاریں، وانا سے دو خود کش بمبار اور ایک سہولت کار بذریعے بس سے لاہور آئے،

ان کا کہنا تھا کہ پچیس منٹ تک سیکیورٹی اداروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ چلتا رہا، جو لوگ کمرے میں تھے، سب کو مار ڈالا، دہشت گردوں کے زیر استعمال مکان سے ایک اے کے 47،2 راکٹ لائنچر،32 میزائل،4 خودکش جیکٹ اور آر ڈی ایکس 15 کے جی کے ہتھیار اور سامان بھی ملا، ایک زخمی خودکش بمبار محمود ہماری تحویل میں ہے۔ اس موقع پر شجاع خانزادہ کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، حالیہ کامیاب آپریشن پر پولیس اور سیکیورٹی ادارے شاباش کے مستحق ہیں۔ سماء

FORCES

INTELLIGENCE

PUNJAB

ZARB E AZB

TALIBAN

FEROZPUR ROAD

SHEIKUPURA

RAIWAND

Tabool ads will show in this div