عمران خان کیخلاف چوہدری افتخارکےہرجانےکیس پرفیصلہ محفوظ

اسٹاف رپورٹ :


اسلام آباد : ہرجانہ کیس میں عمران خان کے وکیل بابر اعوان پانچ سو روپے جرمانے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا ثبوت پیش نہ کرسکے۔ عدالت نے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بیس ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت اسلام آباد کے قائم مقام سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کی۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان پیش نہ ہوئے تاہم جونیئر وکیل کرن ایوب نے بتایا کہ ماتحت عدالت کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی اپیل ہائیکورٹ میں دائر کررھی ہے تاہم ہائیکورٹ نے ابھی تک سماعت کیلئے تاریخ مقرر نہیں کی۔ جلد سماعت کیلئے نئی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

افتخار چوہدری کے وکیل احسن الدین نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان اور انکے وکیل عدالت کا مذاق اڑا رہے ہیںِ اور عدالتی فیصلوں کا احترام نہیں کیا جارہا۔ ہائیکورٹ کی جانب سے فیصلہ معطلی کا کوئی حکم نہیں آیا۔ عدالت نے عمران خان کے وکیل بابر اعوان کو افتخار چوہدری کی جانب سے دائر جانبداری کی درخواست پر جواب جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے بار بار کی مہلت کے باوجود جواب جمع نہ ہونے پر عدالت نے بابر اعوان کو پانچ سو روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

بابر اعوان کا کہنا ہے کہ انھوں نے جرمانے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے بابر اعوان کو اپنے دعوے کا ثبوت جمع کرانے کو کہا تھا جو آج بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سماء

PTI

IMRAN KHAN

TEHREEK E INSAF

FORMER CJP

IFTIKHAR MUHAMMAD CHAUDHARY

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div