فضل الرحمان کی فاٹا ترمیمی بل کی مخالفت، ریفرنڈم کا مطالبہ
اسلام آباد : مولانا فضل الرحمان نے فاٹا ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے ریفرنڈم کا مطالبہ کردیا، کہتے ہیں فاٹا کے عوام سے پوچھے بغیر اسٹیٹس تبدیل نہیں کرسکتے، کسی کو فاٹا کے نام پر دکانداری نہیں کرنے دوں گا۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فاٹا اصلاحات سے متعلق آئینی ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے معاملے پر ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کردیا۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں جو بات طے کی گئی بل اس کے الٹ ہے، حکومت اس بل کو پاس نہیں کرواسکے گی، فاٹا کے عوام سے پوچھے بغیر اسٹیٹس تبدیل نہیں کرسکتے۔
فضل الرحمان نے فاٹا اصلاحات سے متعلق ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کردیا، بولے کہ جلدی نہ کی جائے، فاٹا کے عوام سے رائے لی جائے، کسی مائی کے لال کو فاٹا کے نام پر دکانداری نہیں کرنے دوں گا۔
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے بھی فاٹا اصلاحات سے متعلق حکومتی بل کی مخالفت کا فیصلہ کرلیا۔ سماء