جیل میں ہنگامہ آرائی17 قیدیوں کی جان لےگئی

papuanewguinea

سڈنی: بحرالکاہل میں واقع جزیرے پاپوا نیو گنی کی جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کے دوران محافظوں کی فائرنگ سے 17 قیدی ہلاک، 57 فرار ہو گئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے نے پولیس حکام کے حوالہ سے بتایا کہ اس جیل میں قتل اور ڈکیتی جیسے گھناﺅنے جرائم میں ملوث خطرناک ترین قیدی رکھے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق جیل سے فرار ہو جانے والے قیدیوں کی تعداد 60 تھی تاہم ان میں سے تین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ واقعہ پاپوا نیو گنی کے دوسرے بڑے شہر لائی میں پیش آیا۔ شہر کی پولیس کے سربراہ انتھونی وگامبی جونیئر نے مفرور قیدیوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ فوری طور پر خود کو پولیس کے حوالے کر دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مفرور قیدیوں کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ایجنسی / سماء

jail break

Tabool ads will show in this div