اسلام آباد:، نیشنل ہائی وے پولیس کا عوام دوستی رویہ

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس نے ریچ ہوم سیفٹی کمپین کے تحت موٹروے سے سفر کرنے والے  شہریوں میں عید کارڈ، تحائف اور  پھول تقسیم کئے

 
اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پرڈی آئی جی موٹروے نے دو روزہ ریچ ہوم سیفٹی کمپین کا آغازکیا۔ موٹروے پولیس نے موٹروے پر سفر کرنے والے  شہریوں میں عید کارڈ،  تحائف اورپھول بھی تقسیم کئے ۔ شہریوں نے  اس مہم پرخوشگوار حیرت کا اظہارکیا۔
 
ڈی آئی جی موٹروے کا کہنا ہے کہ مہم کا مقصد لوگوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور بیدار کرکے حادثات کی شرح کو کم کرنا ہے۔

 
روڈ سیفٹی مہم میں سیٹ بلٹ کی افادیت اوور لوڈنگ، اوور سپیڈنگ، ٹائر برسٹ، نیند اور غنودگی  کے دوران ڈرائیونگ نہ کرنے کی تاکید کی گئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں اپنوں سے دور عوام کی خدمت کرنے  والے موٹروے پولیس کے اہلکاروں کا جذبہ قابل تحسین ہے  ۔ مہم سے  عوام  اور پولیس کے مابین اعتماد کو مزید فروغ حا صل ہوگا۔ سماء

کا

ODIs

receive

night

kazakhstan

Tabool ads will show in this div