آمدنی 375 ہزار سے ہونے پر ٹیکس پابندی ختم

Saudi Arabia money
Saudi Arabia money

d246b55a-58a4-4c93-883f-44a7e5cad0b9_16x9_600x338

ریاض : سعودی عرب میں اب 375 ہزار ریال سے کم آمدنی پر ٹیکس ختم کردیا۔

خلیجی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں 375 ہزار یا تین لاکھ 75ہزار ریال سے کم آمدنی پر کسی بھی کمپنی یا ادارے یا فرد سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔ یہ بات ریاض ایوان تجارت کے زیر اہتمام محکمہ زکوٰۃ و آمدنی کے تعاون سے منعقدہ خصوصی ورکشاپ میں بتائی گئی۔

Saudi Arabia money

اس کا اہتمام ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے متعارف کرانے کیلئے کیا گیا تھا۔ ایوان تجارت میں کاروباری کمیٹی کے چیئرمین سعد العجلان نے بتایا کہ سعودی عرب ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کاپابند ہے، جی سی سی ممالک مشترکہ معاہدے پر دستخط کرچکے ہیں۔ محکمہ زکوٰۃ و آمدنی میں بالواسطہ ٹیکس ادارے کے ڈائریکٹر جنرل سعود الملحم نے نجی اداروں سے کہا کہ وہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کیلئے تیاریاں کرلیں۔ عملدرآمد 2018ء سے ہوگا، اس کا اقرار نامہ ہر ماہ یا ہر 3 ماہ پر بھر ا جائے گا۔ پونے چار لاکھ ریال سے کم آمدنی والا اس ٹیکس سے استثنیٰ ہوگا، کمپنیوں کے مالکان سال رواں کی چوتھی سہ ماہی کے دوران اندراج کرالیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹیکس ادا کرنے کی ذمہ داری کمپنیوں کی نہیں بلکہ "محکمہ زکوٰۃ و آمدنی" از خود ٹیکس وصول کرے گا۔ f26665e0-56f6-490f-8717-6be06c59864e_16x9_788x442 انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر عمل درآمد کا فیصلہ ملکی قیادت نے کافی غور وخوض کے بعد کیا ہے۔ سماء

SAUDIA ARAB

Tax Return

Value added service

basic income

Tabool ads will show in this div