مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا

Mastung Blast Still 15-05

مستونگ : مستونگ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے میں چار سیکیورٹی اہل کار زخمی ہوگئے۔ سماء کے مطابق مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں دھماکے کے نتیجے میں چار سیکیورٹی اہل کار زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بی ڈی ایس حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔

دھماکے میں زخمی اہل کاروں کو طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔ سماء

MASTUNG

IED BLAST

FC Convoy

Tabool ads will show in this div