کراچی،بلدیہ ٹاؤن سے 4 دہشتگرد گرفتار

ویب ایڈیٹر:

کراچی:بلدیہ ٹاؤن میں کارروائی کے دوران پولیس نے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کرلیا۔

ایس پی اعجاز ہاشمی کے مطابق پولیس نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد میں کارروائی کرتے ہوئے4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے 4 کلو دھماکہ خیز مواد اور ایرانی ڈیزل بھی برآمد ہوا۔

دھماکہ خیز مواد بسوں کے مختلف حصوں میں چھپایا گیا تھاجبکہ 2 مسافر بسیں بھی تحویل میں لی گئی ہیں جن کی ٹنکی میں پوشیدہ طور پر ڈیزل اسمگل کیا جارہا تھا۔ سماء

baldia town

Tabool ads will show in this div