نپولین کے بعد کم عمرترین سربراہ نےعہدہ سنبھال لیا
پیرس: ایما نوئل میکروں نے نپولین کے بعد کم عمرترین سربراہ کے طور پرفرانس کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔ ایمانوئل میکروں نئے فرانسیسی صدرکا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل چارلس ڈیگال اور یاک شیراک جیسے قد آور سیاست دانوں کی صف میں آگئے۔ حلف برداری کے بعد انہوں فرانس کی نشاةِ ثانیہ کے عزم کا اظہار کیا۔
نئے فرانسیسی صدرکا کہناتھا کہ فرانس عظیم انقلاب کے دہانے پر ہے ۔ اس سے پہلے الیزے پیلیس آمد پر انہیں علامتی ہار پہنایا گیا جسے نپولین اوّل پہنا کرتا تھا ۔
صدرمیکروں کو اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی ۔ سماء
Emmanuel Macron
new french president
تبولا
Tabool ads will show in this div