کہیں بارش کہیں گرمی، محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کی نوید سنا دی ہے۔ تاہم اسلام آباد، راولپنڈی سمیت چند علاقوں میں بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، مالاکنڈ، ہزارہ اور پشاور میں مزید بارش کا امکان ہے۔

کوہاٹ، بنوں، کوئٹہ ڈویژن، ژوب ڈویژن، بالائی فاٹا، بلتستان اور کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش رحیم یارخان میں 55 ملی میٹر جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سماء

sind

weather forecast

Tabool ads will show in this div