کراچی، انسداد تجاوزات سیل نے پتھارے داروں کی دوڑیں لگوا دیں

ویب ایڈیٹر:


کراچی : انسداد تجوزات سیل نے فیڈرل بی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے پتھارے ہٹا دیے۔

واٹر پمپ پر کارروائی کے دوران انسداد تجاوزات سیل کے ہاتھ جو لگا سب اکھاڑ پھینکا،انسداد تجاوزات سیل نے کارروائی کے دوران فٹ پاتھ اوراطراف پرقابض پتھارے داروں کا بوریابسترگول کردیا۔ بھاری مشینری کی مدد سے پتھارے ہٹانے پر پتھارے داروں کی دوڑیں لگ گئیں ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرشجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پتھارے داروں کو جو دکاندار بھی جگہ دے گا اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات سےفٹ پاتھ پرچلنا دوبھرہوجاتاہے۔ عارضی کارروائیوں کے بجائے سڑکوں کو تجاوزات سےپاک کرنےکامستقل حل نکالاجائے تاکہ یہ دوبارہ قائم نہ کی جا سکیں۔ سماء

anti encrochment cell

liaquatabad

illegal

Tabool ads will show in this div