چوہدری نثار کا پی ایس پی ریلی پر پولیس شیلنگ پر اظہار مذمت
اسلام آباد : چوہدری نثار علی خان نے پاک سرزمین پارٹی کی ریلی پر پولیس شیلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن سیاسی اجتماع پر شدید رد عمل سمجھ سے بالاتر ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کراچی میں پی ایس پی ریلی پر پولیس شیلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پُرامن سیاسی اجتماع پر شدید ردعمل سمجھ سے بالاتر ہے، پُرامن احتجاج کی قانون اور آئین مکمل اجازت دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے مسائل سے لاتعلق صوبائی حکومت تشدد پر اتر آئی، مخالفین کے پاس جھوٹے وعدوں کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں۔ سماء