مصطفیٰ کمال کی پولیس افسر سے تکرار، ویڈیو دیکھیں
کراچی : پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال کی گرفتاری سے قبل پولیس افسر سے تلخ کلامی ہوئی، سابق ناظم کراچی نے پوچھا کہ ریڈ زون نہ ہونے کے باوجود شیلنگ کیوں کی، میرے ساتھ بچے اور خواتین بھی ہیں، کسی کارکن نے پتھراؤ نہیں کیا۔
مصطفیٰ کمال کی پولیس اہلکار سے تکرار کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی جس میں سوال کررہے ہیں کہ آخر شیلنگ کیوں کی گئی، نہتے کارکنان پانی مانگنے آئے ہیں، میرے ساتھ خواتین اور بچے بھی ہیں۔
انہوں نے پولیس افسر سے کہا کہ یہ لوگ آپ کیلئے بھی پانی مانگنے آئے ہیں، آپ کو اپنی قبر میں جانا ہے، وزیراعلیٰ آپ کی مدد کو نہیں آئے گا۔ سماء