دھرنے والے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، اسحاق ڈار

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:

دبئی: ملکی سیاست میں دھرنوں اور35 پنکچر کا شور دبئی میں بھی سنائی دیا۔ معاملے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ دھرنوں کی سیاست کرنے والے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ اسحٰق ڈار دبئی گئے تو تھے پاکستان کے نجی بنک کی شاخ کے افتتاح کیلئے لیکن وہاں بھی دھرنے والوں کی دھلائی کرنا نہ بھولے۔وزیرخزانہ نے 2013 کے عام انتخابات کو بھی تاریخ کے شفاف ترین الیکشن قرار دے دیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کی معاشی ترقی کو صحیح ڈگر پر لے آئی ہے،خوشحالی 2050 میں نہیں بلکہ جلد ہی آئے گی ۔

اسحاق دار نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بس پاک چین اقتصادی راہداری مکمل ہونے کی دیر ہے ،پاکستان بہت مضبوط ہوجائےگا۔ سماء

Ishaque dar

Bank

inaugration

Tabool ads will show in this div