ماؤں کے عالمی دن پر ’’فیس بک‘‘ کچھ نیا لے آیا
ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’فیس بک ‘‘ بھی اپنے صارفین کیلئے کچھ نیا لے آئی۔ ماؤں کا شکریہ ادا کرنے لیےنیا ایمو جی شامل کرلیا گیا۔
انٹرنیشنل مدرز ڈے پرفیس بُک نے ایک نیا تاثراتی ایموجی ’’تھینک فُل‘‘پیش کیا ہے جس کا مقصد صارفین کو فیس بک کے ذریعے اپنی ماؤں کا شکریہ ادا کرنے کا موقع دینا ہے۔
واضح رہے کہ یہ ایموجی گزشتہ سال بھی پیش کیا گیا تھا اس باریہ زیادہ شوخ رنگ یعنی جامنی پھول کی صورت میں ہے۔ اسمارٹ فون صارفین ایموجی کے آئیکون کو ایک سیکنڈ تک پریس کرکے چھوڑیں تو موبائل فون کی پوری اسکرین پر پھولوں کی برسات ہوجائے گی جسے فرینڈز لسٹ میں شامل افراد بھی دیکھ سکتے ہیں۔
فیس بک انتظامیہ کے مطابق اس ری ایکشن ایموجی کا مقصد ماں سے محبت کا اظہار زیادہ جاندار بنانا ہے کیونکہ اس دن کسی بھی دوسرے سوشل میڈیا سائٹس کی بہ نسبت سب سے زیادہ پیغامات فیس بُک پر پوسٹ کیے جاتے ہیں۔ سماء