پاکستان کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے تک نہیں رکیں گے، آرمی چیف

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

وانا : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں، سہولت کاروں اور ان کے مددگاروں کیخلاف ملک بھر میں کارروائیوں کا اعلان کردیا، کہتے ہیں پاکستان کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے تک نہیں رکیں گے، نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کی جانب سے بریفنگ میں انہیں بتایا گیا کہ شوال میں آپریشن کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہوگیا، ارد گرد کے بلند پہاڑوں سے دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا گیا، سربراہ پاک فوج نے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ خفیہ اطلاعات پر آپریشنز کا سلسلہ تیز کیا جائے، دہشتگردوں اور سہولت کاروں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا، ملک بھر میں دہشتگردوں، سہولت کاروں اور مددگاروں کو گرفتار کیا جائے، دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک آرمی کی کمانڈ کرنا میرے لئے قابل فخر ہے، پاکستان کو دہشتگردوں سے آزاد کرانے تک نہیں رکیں گے۔

آرمی چیف کا وانا کا بھی دورہ کیا اور علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، انہوں نے نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ڈی پیز کی واپسی میں ہرممکن مدد کی جائے گی۔ سماء

RaheelSharif

TALIBAN

Tabool ads will show in this div