بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا

loc

راولپنڈی : بھارت لائن آف کنٹرول پر آوٹ آف کنٹرول ہوگیا مختلف سیکٹرز میں فائرنگ سے چھ شہری زخمی ہوگئے، پاک فوج کا کہنا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا پوری طاقت سے جواب دیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے، دشمن ملک نے ذرا بھی غلطی کی تو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

سوہنی دھرتی کی حفاظت کرنے والوں نے بھارت کو انتباہی پیغام دیا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قاتل فوج کی فائرنگ سے کیرالہ ، کوٹ کوٹیرا، کھوئی رٹہ ، سبز کوٹ ٹنڈر،خنجر ،نکیال اور بروہ سیکٹر میں فائرنگ سے چھ شہری شدید زخمی ہوگئے۔

اس سے پہلے سپہ سالار نے نکیال سیکٹر کا دورہ کیا آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور بھارتی جارحیت کا موثر جواب دینے پر افسروں اور جوانوں کی تعریف کی۔

دوسری جانب بھارت کی بربریت کا جائزہ لینے کیلئے اقوام متحدہ کے مبصرین ایل او سی روانہ ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ سماء

TROOPS

Tabool ads will show in this div