آرمی چیف کا پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پراطمینان کا اظہار

QAMAR-JAVED-BAJWA-COAS-640x384 راولپنڈی : آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر نکیال سیکٹر کا دورہ کیا ہے، آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر نکیال سیکٹر کا دورہ کیا۔ جہاں انہیں مقامی کمانڈروں نے ایل او سی کی صورتحال پربریفنگ دی۔

آرمی چیف نے بھارتی جارحیت کا موثر جواب دینے پر افسروں اور جوانوں کی تعریف کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا، اس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ نے شہید لیفٹیننٹ خاور کے والدین سے بھی ملاقات کی، لیفٹیننٹ خاور بنوں میں ایک آپریشن کے دوران شہید ہوئے تھے۔ سماء

TROOPS

COAS General Qamar Javed Bajwa

Tabool ads will show in this div