محمد نوازکے مستقبل کافیصلہ اگلےہفتے متوقع
لاہور: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کےحوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےمحمد نواز کےمستقبل کافیصلہ اگلےہفتےمتوقع ہے۔
سماءکےمطابق اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کرنےوالےٹریبیونل نے محمد نوازکے ساتھ نرمی کرنےکاعندیہ دےدیاہے۔محمد نوازپرالزام ہےکہ انھوں نے پی ایس ایل کےدوران بکی سے رابطہ کی اطلاع دیر سے دی۔
محمد نوازسے متعلق حتمی فیصلہ پیر یا منگل تک متوقع ہے۔
کرکٹ بورڈ کا کہناہے کہ ان کا جرم اتنا بڑانہیں ہے۔ ان کومعطل کرنے یا جرمانہ کا فیصلہ اگلے ہفتے ہوگا۔ سماء