کوئٹہ میں نماز عید کے بعد خود کش حملہ11 نمازی شہید، متعدد زخمی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کوئٹہ: عید روزہ داروں کیلئے اللہ تعالیٰ کا خاص انعام ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ سفاک دہشت گرد ماہ رمضان المبارک کی طرح عید الفطر پر بھی باز نہیں آئے۔

کوئٹہ کی ہزارہ عید گاہ میں لوگوں نے خوشی خوشی نماز عید ادا کی ہی تھی کہ قریبی چوک پر خودکش حملہ  ہوگیا۔

دہشت گردی کی اس کارروائی میں 11 نمازی شہید اور 14 زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے 5 گھر اور 15 گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں کئی افراد کی حالت تشیویش ناک ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق حملے میں 40 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

دھماکا کوئٹہ کا میجر ذوالفقار علی شہید روڈ  ہوا، جہاں نماز عید کی صفیں اٹھی نہیں کہ صف ماتم بچھ گئی۔ دھماکے سے دور تک دھوئیں کے بادل چھا گئے اور متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

پولیس کو دھماکے کے مقام سے ایک دستی بم بھی ملا ہے جو پھٹ نہیں سکا۔ سماء

میں

زخمی

کے

Tahir-ul-Qadri

بعد

لاہور

Operation

target

Tabool ads will show in this div