سب کی پیاری سوزی چل بسی

172.16.22.9_07_20170513110148594

لاہور : لاہور کے چڑیا گھر میں سب کا دل بہلانے والی سوزی 36 سال کی عمر میں چل بسی۔

لاہور کے چڑیا گھر میں سب کا دل بہلانے والی پیار سوزی چل بسی، سوزی کی عمر 36 سال تھی، چڑیا گھر حکام کے مطابق سوزی گزشتہ ایک ہفتے سے بیمار تھی اور وہ ٹانگوں میں درد کے باعث مسلسل بیٹھی رہتی تھی۔

172.16.22.9_07_20170513110150310

ماہرین کے مطابق عام طور پر ہاتھیوں کی طبی عمر 30سے 35سال کے درمیان ہوتی ہیں،جب کہ جنگلوں میں رہنے والے ہاتھیوں کی عمر پچاس تک ہوتی ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ سوزی بھی طبی موت مری ہے۔ چڑیا گھر میں موجود یہ واحد ہتھنی بچوں سے پیسے پکڑتی تھی اور فٹ بال کھیلتی تھی، جسے دیکھ کر بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی خوش ہوتے تھے۔

Zoo 13-05

ڈپٹی ڈائریکٹر چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ سوزی اگلی ٹانگوں پر وزن نہیں ڈال رہی تھی، مختلف ٹیسٹ کرائے گئے، بیرون ملک سے بھی مشورے کیے گئے، ویٹرنری ڈاکٹر مسلسل اس کو دیکھ رہے تھے۔

172.16.22.9_07_20170513110150310

چڑیا گھر کی اس لاڈلی کو 1986 میں پانچ سال کی عمر میں بیلجیئم سے لایا گیا تھا۔ اپنے بچوں کی طرح دیکھ بھال کرنے والے مہاوت بھی اس کے بچھڑ جانے پر اداس ہیں۔ سماء

ANIMAL

Tabool ads will show in this div