دہشتگرد تنظیموں میں جنگ،داعش اورالقاعدہ آمنےسامنےآگئے

071114jihad_1280x720

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/AQIS-KHI-PKG-13-05.mp4"][/video]

لاہور : دہشت گرد تنظیموں میں انا کی جنگ مزید شدید ہوگئی، داعش اور القاعدہ آمنے سامنے آگئے،انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں حالیہ دہشت گری کے واقعات اسی لڑائی کا نیتجہ ہيں۔ القاعدہ نے برصغیر میں عاصم عمر کو نیا سربراہ مقرر کردیا۔ تازہ ترین انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیموں کو ایک دوسرے سے خطرہ ہونے لگا ہے، دہشت گرد تنظیمیں اپنی بقا کیلئے ایک دوسرے کے خلاف لڑنے کیلئے سرگرم ہوگئی ہیں، پاکستان میں حالیہ دہشت گرد کارروائیاں اسی جنگ کا نتیجہ ہے۔

bbc_1477217746 رپورٹس کے مطابق القاعدہ اور داعش کے درمیان ان دنوں شدید لڑائی اور جنگ جاری ہے، خطے میں اثر و رسوخ حاصل کرنے کیلئے دونوں دہشت گرد تنظیمیں ایک دوسرے کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ muslim-leaders-862x485 سی ٹی ڈی کی موصول ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داعش سے نمٹنے کے لیے القاعدہ نے نیا پلان تیار کیا ہے، پلان کے تحت آٹھ ذیلی تنظیموں کا اتحاد بنايا گیا ہے۔ isis القاعدہ نے بھارت میں بھارت میں دو اور پاکستان میں چھ تنظیمیں قائم کر رکھی ہیں، جب کہ افغانستان میں مقیم عاصم عمر کو خطے کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب القاعدہ اور ذیلی تنظیمیں اب داعش کے نشانے پر آگئی ہیں۔ سماء

ALQAEDA

DAESH

TERRORIST NETWORK

INTELLIGENCE REPORT

ASIM UMAR