فضل الرحمان اور آصف زرداری دہشت گردی کیخلاف متحد

Zardari Meet Fazal ur Rehman FTG Ex 12-05

اسلام آباد : مولانا فضل الرحمن نے آصف علی زرداری سے ملاقات میں دہشت گردی کيخلاف متحد رہنے پر اتفاق کرلیا، جے يو آئی نے اتوار کو ملک گير احتجاج کا اعلان کرديا۔

اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں نے دہشت گردی کیخلاف متحد رہنے پر اتفاق کیا۔

آصف زرداری نے مستونگ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکومتی غفلت کا نتیجہ قرار دیا، بولے کہ سیاسی قوتوں اور عوام میں ہم آہنگی نہیں، اگر ہم ایک ہوجائیں تو ایسے واقعات نہیں ہوں گے، اپنے دور میں دہشت گردی کے خاتمے کی کوشش کی، آج نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہورہا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اتوار کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔ سماء

JUIF

ASIF ZARDARI

Fazal ul Rehman

Terrrosim

Mastung Attack

Tabool ads will show in this div