اے سی کا استعمال کم کریں، وزارت پانی و بجلی نے خبردار کر دیا
ویب ایڈیٹر:
لاہور:وزارت پانی وبجلی نے خبردار کیا ہے کہ اگلے 2 روز میں موسم گرم اورمرطوب ہونے سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہو سکتا ہے اس لیے صارفین اے سی کا کم سے کم استعمال کریں۔
وزارت پانی و بجلی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شدید گرمی پڑنے کی صورت میں تقسیم کار کمپنیاں خود کو صورتحال سے نمٹنے کےلیے تیار رکھیں ۔
وزارت کے حکام کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ تقسیم کار کمپنیاں خرابی کی صورت میں فوری اقدامات کریں۔
بیان کے مطابق شہروں میں 6 گھنٹے جبکہ دیہات اور صنعتوں میں 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ سماء