کوئٹہ کے میزان چوک پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 19 زخمی

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

کوئٹہ : کوئٹہ کے میزان چوک پر زور دار دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

کوئٹہ میں آج پھر دہشت گردوں نے بزدلانہ وار کیا ، باچا خان چوک  پر اس وقت زور دار دھماکا ہوا جب خواتین اور بچے عید شاپنگ میں مصروف تھے،  دھماکے میں 5 کلو بارود استعمال ہوا۔

نمائندہ سماء کے مطابق کوئٹہ کے میزان چوک پر دھماکے کے ہر طرف تباہی پھیلی نظر آرہی ہے، زور دار دھماکے سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا، قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

ذرائع کے مطابق زور دار دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، 3 خواتین اور ایک بچے سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری میزان چوک پہنچ گئی، علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی جبکہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

سی سی پی او کوئٹہ کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد کسی تھیلے یا بیگ میں رکھا گیا تھا، تحقیقات جاری ہیں، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جگہ جگہ پر پولیس اور ایف سی اہلکار تعینات ہیں۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سماء

Tabool ads will show in this div