مولاناعبدالغفورحیدری پرحملہ پاکستان کی پارلیمان پرحملہ ہے

GHAFOR HYDRI HOSPITAL STILL 12-05

اسلام آباد: چئیرمین سینٹ نے کہاہےکہ مولانا عبدالغفورحیدری پرحملہ پاکستان کی پارلیمان پر حملہ ہے۔جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  کاکہناتھاکہ یہ اعصاب کی جنگ ہےجوقومی یکجہتی سےجیتنا ہوگی۔

اسلام آباد میں چئیرمین سینٹ سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے مستونگ واقعے پر مکمل بریفنگ دی۔ملاقات کےبعد پریس کانفرنس کرتےہوئے مولانافضل الرحمان نےکہاکہ ملک دشمن عناصرکومسلسل جدوجہدکےبعدشکست ہوچکی ہے۔اپنی مرضی کی حکمرانی چاہنےوالوں نے دہشت گردحملہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ جےیوآئی آئین اورجمہوریت کےساتھ کهڑی ہے۔مولانا عبدالغفورحیدری پرحملہ  کسی ایک شخص پرنہیں پوری قوم پر حملہ ہوا ہے۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کوتحفظ فراہم کرے۔

Fazlur Rehman Talk Isb 12-05

مولانافضل الرحمان نےکہاکہ پوری قوم واقعےکی تکلیف کومحسوس کر رہی ہے۔مولانافضل الرحمان نےاتوارکوواقعےکیخلاف ملک گیراحتجاج کااعلان کیا۔

چیرمین سینٹ رضاربانی  نے بتایا کہ عبدالغفورحیدری سےٹیلیفونک رابطہ ہواہے اور ان کی خیریت دریافت کی ہے۔ رضاربانی نے بتایاکہ اس معاملےپربلوچستان کےتمام ذمہ داران سےبات کی ہے۔مولانا عبدالغفور حیدری پر حملہ پاکستان کی پارلیمان پر حملہ ہے۔پاکستانی قوم نےقربانی دینےسےکبهی گریزنہیں کیا۔

چئیرمین سینٹ رضاربانی کاکہنا تھاکہ سیاسی کارکن ایسےواقعات سےمرغوب نہیں ہوں گے۔غفورحیدری آئین کےتحت اپنےفرائض سرانجام دیتےہیں۔ سماء

BALUCHISTAN

MASTUNG

jui f

Abdul Ghafoor Haideri

Tabool ads will show in this div