عمران خان کی آصف زرداری اور الطاف حسین پر گولہ باری

ویب ایڈیٹر

کراچی : پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں آصف زرداری فوج کیخلاف بیان دے کر دبئی بھاگ گئے، اب کرپشن کیخلاف کیسز کھلنے پر پریشان ہیں، الطاف حسین کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ اب تو را کے سابق چیف نے یہ کہہ دیا کہ ایم کیو ایم قائد ایم آئی سکس کے مہمان ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ نجم سیٹھی کو نوازا گیا، کیا کرکٹ کیلئے نجم سیٹھی سے کوئی اچھا نہیں تھا؟، مرتضیٰ پویا نے 35 پنکچرز کی بات کی تھی، اصل دھاندلی پنجاب میں ہوئی، ثابت کیا کہ آر اوز کے ذریعے انتخابات کرائے گئے، فارم 15 میں بھی مطابقت نہیں تھی، آر اوز سے کوئی پوچھنے والا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے آصف زرداری کو آگے کرکے فوج کیخلاف بیان دلوایا، زرداری نے میثاق جمہوریت سوچ کر بیان دیدیا، نواز شریف پیچھے ہٹ گئے، اے پی ڈی ایم میں بھی ہم سے بائیکاٹ کرایا، خود الیکشن میں حصہ لیا، سابق صدر بیان دے کر دبئی بھاگ گئے۔

پی ٹی آئی کپتان نے الطاف حسین پر تنقید کا موقع بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیا، بولے کہ ایم کیو ایم میرے خلاف کیس کرسکتی ہے تو بی بی سی پر بھی کرے، سنگین الزامات ہیں، ایم کیو ایم صرف بیان بازی نہ کرے، "را" کے سابق سربراہ نے ایم کیو ایم کو پیسے دینے کی تردید نہیں کی۔ سماء

PTI

ELECTION

AltafHussain

ImranKhan

AsifZardari

Tabool ads will show in this div