پاک فوج کی آپریشن سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی اشیاء کی تقسیم

اسٹاف رپورٹ



راول پنڈی: پاک فوج نے اورکزئی ايجنسی ميں آپريشن سے متاثرہ خاندانوں کی اپنے گھروں کو واپسی پرامدادی اشياء تقسيم کيں۔ جس سے آبائی علاقوں ميں لوٹنے پرمتاثرين کی عيد کی خوشياں دوبالا ہوگئيں۔

اورکزئی ايجنسی ميں دہشت گردوں کے خلاف آپريشن کے آغآزکے ساتھ ہی مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے نقل مکانی کرکے ديگرعلاقوں ميں قائم کيمپوں ميں رہائش اختيارکرلی تھی۔

پاک فوج کی يقين دہانی کے بعد کہ آپريشن ميں 90 فيصد علاقہ دہشت گردوں سے کلئيرکرادياگيا ہے۔ مقامی لوگوں نے اپنے خاندان سميت دوبارہ اپنے گھروں کا رخ کرليا جہاں پاک فوج نے ان متاثرين ميں گوجرانوالہ 30 کورکی جانب سے بھيجا گيا امدادی سامان تقسيم کيا۔


آپریشنل انچارج ليفٹننٹ کرنل عامرسلطان نے اس موقع پر میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ متاثرين نے دو سال بعد اپنے گھروں ميں پرامن عيد منانے پر اطمينان کا اظہار کيا ہے اور امداد کی تقسيم اميد کی پہلی کرن ہے۔ سماء

میں

کی

شوبز

سے

registered

AML

mehndi

danger

Tabool ads will show in this div