وفاقی وزراء عمران خان پر برس پڑے، الزام خان اور ذہنی مریض قرار دیدیا
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں جھوٹ بول کر بھی عمران خان کو شرم نہ آئی، لوگ خان صاحب کو اب الزام خان کے نام سے جاننے لگے ہیں۔ عابد شیر علی نے تو کپتان کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔
پینتیس پنکچر کا شور تھما تو وزراء بھی حرکت میں آگئے، پنکچر والی بات پنکچر ہونے پر مخالف بھی شیر ہوگئے۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید بولے جھوٹ ثابت ہونے پر بھی خان صاحب کو شرم نہ آئی، کپتان کا اصل چہرہ دنیا نے دیکھ لیا، لوگ خان صاحب کو الزام خان کے نام سے جاننے لگے ہیں۔
وفاقی وزير مملکت برائے پانی و بجلی عابد شير علی کو بھی موقع مل گیا، انہوں نے کپتان پر وار کرکے ذہنی مريض قرار دے ڈالا۔
عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چيئرمين کو ميجر سرجری کی ضرورت ہے اور ان کی سرجری عوام بلدياتی انتخابات ميں کردیں گے۔ سماء