اس ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں

main-1-1480170757 [video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/AITZAZ-SOT-12-05.mp4"][/video]

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں، یہ سارا پاکستان میدان جنگ ہے فوج کو اپنا وقار بحال کرنا ہوگا، وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیر داخلہ کو ہمارے سوالوں کا جواب دینا ہوگا، وفاقي وزیر داخلہ کہاں ہیں، رپورٹ کیوں نہیں دیتے، حکومت نے نیوزگیٹ معاملے میں 3 بکروں کو قربان کردیا۔ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت شروع ہوا تو وہاں بھی ڈان لیکس کی گونج سنائی دی، ڈان لیکس معاملے پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نیوز گیٹ کا معاملہ طے پا گیا سوال یہ ہے کس کے درمیان طے پایا،  وفاقي وزیر داخلہ کہاں ہیں؟ رپورٹ کیوں نہیں دیتے۔ اس موقع پر پرویز رشید اور طارق فاطمی کا دفاع کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پرویز رشید اور طارق فاطمی کا ٹرائل کریں میں دفاع کرونگا، اصل میں کسی اور بچایا گیا، پرویز مشرف کو ہم نے ملک سے بھگایا، ہم نے ملٹری ڈکٹیٹرز کا سامنا کیا ہے، وزیراعظم کے احکامات ایک میجر جنرل نے مسترد کئے تو میں بولا، میں نے ایک گھنٹے کے اندر متعلقہ ٹویٹ پر جواب دیا۔ AITZAZ SOT 12-05 اعتزاز احسن نے کہا کہ پاناما جے آئی ٹی پر مجھے ذاتی طور پر اعتراض ہے، اس ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں، ڈان لیکس سے متعلق 10 روز بعد دوبارہ آنے والے نوٹی فکیشن میں کچھ نہیں، پرویز رشید  نے اپنی زبان روک رکھی ہے، وزیراعظم کہتے ہیں میں دوستوں کو کبھی نہیں چھوڑتا، اس سے قبل مشاہد اللہ خان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا،  حکومت نے نیوز گیٹ معاملے میں 3 بکروں کو قربان کردیا۔ پرویز رشید اور طارق فاطمی کے ذکر پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پرویز رشید اور طارق فاطمی ایسا نہیں کرسکتے، راؤ تحسین کو میں اتنا نہیں جانتا، ایسے اشخاص کی قربانی دی گئی جو اجلاس میں تھے ہی نہیں، میں نے کہا آئی ایس آئی کا مریم کے ساتھ کوئی رشتہ ہے اس پر شور مچایا گیا، مریم نے تردید نہیں کی کہ آئی ایس آئی سے ان کی رشتہ داری نہیں ہے، وزیر داخلہ کے بیان سے واضح ہوتا ہے کہ نیوزگیٹ کمیشن میں اختلاف ہے۔ سماء

ARMY CHIEF

CHAUDHARY NISAR ALI KHAN

aitzaz ahsan

Senate Session

dawn leaks

Tabool ads will show in this div