بھارت سے تعلقات کا الزام جھوٹا ہے، الطاف حسین

ویب ایڈیٹر:

لندن: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ بھارت سے تعلقات کا الزام جھوٹا ہے، متحدہ قومی موومنٹ کسی بھی ملک سے رقم نہیں لیتی۔

کراچی کے لال قلعہ گراؤنڈ میں خواتین اور بزرگ کارکنوں کے اجتماع سے ٹیلیفونک خطاب کے دوران الطاف حسین نے کہا کہ ہم پاکستان بنانے والے ہیں اور اسے سلامت دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارے بزرگوں نے ہی پاکستان بنایا لیکن اب غیروں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔

الطاف حسین نے کہا کہ کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو ریاستی مظالم کانشانہ بنایاجارہاہے اورہم پربھارت سے تعلق اوراس سے پیسہ لینے کابہتان لگایاجارہاہے۔

ایم کیو ایم کے قائد نے اپنے خطاب کے دوران یہ سوال بھی اٹھایا کہ عمران خان کے دھرنے پر 30ارب روپے خرچ ہوئے، اگرلوگوں سے 6 ارب روپے چندہ لیا تو پھر ان کے پاس4 ارب روپے کہاں سے آئے ۔ سماء

IMRAN KHAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div