وزیراعظم اورسجن جندال کی ملاقات کیوں ہوئی تھی؟اہم انکشاف

May 12, 2017

Pm and army chief

کراچی:برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف سے بھارتی کاروباری شخصیت سجن جندال کی غیر رسمی ملاقات بیک چینل ڈپلومیسی کا حصہ تھی ۔  آرمی چیف کو بھی ملاقات سے متعلق اعتماد میں لیا گیا۔  برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک خبر کے مطابق اہم سرکاری سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف نے سجن جندال سے ملاقات کے حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کو بھی اعتماد میں لیا۔

بی بی سی کے مطابق وزیراعظم نے فوجی قیادت کو بتایا کہ سجن جندال نے یہ ملاقات اہم ابھارتی حکام کی ایماء پر کی تھی۔ جو انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی بھارتی کوششوں کا حصہ تھی۔ تاہم فوجی قیادت نے سول حکومت پر واضح کیا ہے کہ اس عمل میں وطن دشمن کلبھوشن یادیو کو کسی بھی موقع پر موضوع نہ بننے دیا جائے ،کلبھوشن یادو کو قانونی تقاضے پورے کے بعد منطقی انجام تک پہنچادیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: مریم اورنگزیب نے تردید کردی

واضح رہے کہ سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے ارب پتی بھارتی تاجر سجن جندال نے چند دوستوں اور قریبی عزیزوں کے ہمراہ گزشتہ ماہ  مری میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی تھی۔دفتر خارجہ نے غیر رسمی ملاقات کو نجی قرار دیتے ہوئے اس پربات نہیں کی تھی جبکہ مریم نوازنے میڈیا میں ہونے والی چہ مہ گوئیوں کے جواب میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا تھا کہ سجن جندال ،وزیراعظم کے پرانے دوست ہیں۔ دو دوستوں کی ملاقات کو غلط رنگ نہ دیا جائے۔ سماء

ARMY CHIEF

PM Nawaz Sharif

MARYAM NAWAZ

general qamar javed bajwa

sajjan jindal