رینجرز نے دکان پر چھاپہ مارکر اسلحہ برآمد کرلیا
کراچی: رینجرز نے گلستان جوہر میں ایک دکان پر چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
رینجرز نے مصدقہ اطلاعات پر گلستان جوہر میں موجود بند دکان پر چھاپا مارا اور اس میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔ اسلحہ میں تین ایس ایم جی چار میگزین، دو ریپٹر اور مختلف اقسام کے دوہزار سے زائد راونڈز ملے۔
رینجرز کے مطابق اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے کچھ سرپشند عناصر نے دہشت گردی کی نیت سے دکان میں چھپا رکھا تھا۔ سماء