شب برات کی فضیلت اوراہمیت

شب برات آٹھويں اسلامی مہينے شعبان کی پندرہويں تاريخ کی رات ہے۔اس رات مسلمان نوافل ادا کرتے ہيں،زيارتِ قبور کرتے ہيں اوررب سے مغفرت کے طلبگارہوتے ہيں۔
شعبان کا مبارک مہينہ جاری ہے۔پندرہويں شب آپہنچی ہے۔ شب برات کومسلمان نوافل کا اہتمام کرتے ہيں اورقبرستان کی زيارت کرتے ہيں۔ مسلمان ايک دوسرے سے معافی کے طلبگار ہوتے ہيں اوررب کريم سے مغفرت مانگتے ہيں۔
ترمذی اور ابن ماجہ سے روايت ہے کہ حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ بیشک اللہ تعالیٰ شعبان کی پندرہویں شب آسمانِ دنیا پر جلوہ گر ہوتا ہے اور قبیلہ بنو کلب کی بکریوں کے بالوں سے زیادہ لوگوں کی مغفرت فرماتا ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث ہے "جب شعبان کی پندرہویں رات ہو تو شب بیداری کرو اور دن کو روزہ رکھو"۔ پاکستان بھرميں شب برات پرلوگ مساجد سجاتے ہيں اوررات بھرعبادات کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔