کراچی:لیڈی ہیلتھ ورکراوراہل خانہ کو گولیاں ماردی گئیں

May 11, 2017
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Jamshaid-Road-Firing-Khi-Pkg-11-05-Ayaz.mp4"][/video]

JAMSHED ROAD FIRING 0800 KHI 11-05

کراچی: جمشید روڈ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے لیڈی ہیلتھ ورکرکے اہل خانہ کو یرغمال بنا کرگھرکی تلاشی لی ۔ کچھ نہ ملا تو سب کو لائن میں کھڑا کرکے گولیاں ماردیں، فائرنگ سے میاں بیوی اور تین بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ کراچی کے علاقے جمشید روڈ میں واقع مکان میں صبح سویرے نامعلوم ملزمان نے گھس کر فائرنگ سے میاں بیوی اور تین بچوں کو زخمی کردیا ۔پولیس نے ابتدائی تفتیش میں اسے ڈکیتی کا واقعہ قراردیا ہے۔

فائرنگ میں زخمی لیڈی ہیلتھ ورکر رخسانہ اس کے شوہر عمران،تین بچے یاسر، وریشہ اور ایلیا کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ میں رخسانہ کی بیٹی ندا محفوظ رہی۔ جو دوسرے کمرے میں چھپ گئی تھی۔

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حملہ آور ممکنہ طور پر ڈاکو ہوسکتے ہیں۔ جنہیں گھر سے کچھ نہ ملا تو مکینوں کو نشانہ بنادیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش کی جارہی ہے، ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔ سماء

lady health worker

Jamshed Road