کلبھوشن معاملہ؛ پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کے خط کا جواب تیار کرلیا

indian-navy-officer-kulbhushan-y

اسلام آباد: بھارت نے کلبھوشن یادیو کو بچانے کے لیے عالمی عدالت انصاف سے رابطہ کیا تو پاکستان نے بھی بھرپور قانونی جنگ کی تیاری کرلی۔ بھارتي جاسوس سے متعلق عالمي عدالت انصاف کے خط کا جواب تيار کرليا۔

کلبھوشن کے کرتوت قابل معافي نہيں۔ بھارتي پروپيگنڈہ کامياب نہيں ہوگا۔ عالمي عدالت انصاف کے خط کے جواب ميں وزيراعظم نے مجوزہ جواب تيار کرليا۔

بھارت را ایجنٹ کلبھوشن کو بچانے کیلئےعالمی عدالت پہنچ گیا

وزيراعظم کے خط ميں کہا گيا ہے کہ بھارت نے کلبھوشن کو جعلي نام سے اصلي پاسپورٹ جاري کيا۔ را کا ايجنٹ پاکستان ميں دہشتگردي اور معاونت کا اعتراف کرچکا ہے۔ جاسوس عالمي معاہدوں کي رعايت کے مستحق نہيں ہوتے اور ان پر مقدمہ فوجي عدالت ميں ہي چلايا جاتا ہے۔

کلبھوشن کی رہائی؛عالمی عدالت کی درخواست،پاکستانی موقف دوروزمیں آئےگا

عالمي معاہدوں کي آڑ ميں پاکستان کے خلاف بھارتي شورشرابہ بےبنياد ہے۔ حکومت نے واضح کرديا کہ ملکي سلامتي پر کوئي سمجھوتہ نہيں کيا جائے گا۔ سماء

military courts

INDIAN SPY

raw agent

Kulbhushan Yadav

International Court of Justice

ICJ letter

Tabool ads will show in this div