مولانا طارق جمیل سے متعلق اہم خبر
کراچی: تبلیغی جماعت کےمرکزی رہنما مولانا طارق جمیل کوٹورنٹوجاتےہوئے دبئی ائیرپورٹ پر روک لیاگیا۔ مولانا طارق جمیل کو دبئی ایئرپورٹ پرکینیڈا جانے والی فلائٹ سے آف لوڈ کردیا گیا۔
مولانا طارق جمیل اور سابق کرکٹرشاہدآفریدی ٹورنٹو جارہے تھے۔ شاہد آفریدی کے مطابق مولانا طارق جمیل کوشاہدآفریدی فاؤنڈیشن کی ایک تقریب میں شرکت کرنا تھا۔مولانا طارق جمیل کو شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن کیلیے چیریٹی ڈنر میں شرکت بھی کرنا تھی۔
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 9, 2017
دبئی ائیرپورٹ پر مولانا طارق جمیل کو ٹورنٹو جانے کےلیے ایمیریٹس ائیرلائن کی پروازمیں سوارہونےسے روک لیاگیا۔ شاہد آفریدی نے مزید بتایاکہ مولانا طارق جمیل کےپاس کینیڈاکاویزا بھی تھا۔ شاہد آفریدی نے بتایاکہ مولانا طارق جمیل کوکینیڈین حکام کی ہدایت پرفلائٹ سے آف لوڈ کیا گیا۔ غیر ملکی ایئرلائن کے عملےسے کینیڈین حکام نے کہا کہ ان کے پاس مولانا طارق جمیل کی سیکیورٹی کلیئرنس نہیں ہے۔ مولانا طارق جمیل کے نہ جانے کی وجہ سے شاہد آفریدی اکیلے کینیڈا روانہ ہوگئے۔ سماء